Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے امتحانات شروع
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام ایل ایل بی 5سالہ پروگرام ک امتحانات شروع
زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے تمام سمسٹر کے امتحانات شروع ہوگئے ، جس میں 12سوسے زائد امیدوار شرکت کررہے ہیں۔
کورونا ایس اوپیز کے تحت امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ نے گزشتہ روز سنٹروں کا دوہ کیا اور امیدواروں کو چیک کیا، انہوں امتحانات کے پرامن انعقاد کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات کا انعقاد اولین کوشش ہے جس کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ طلبا کو بھی امتحانات کے قواعد وضوابط پر عمل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جس کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔


















