Breaking NewsNationalتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے پروفیسر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی

ڈاکٹر ارم اسلم خاں، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ایجوکیشن کی جواں سال بیٹی مریم ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تھرڈ ائیر کی طالبہ کالج جانے کےلئے رکشے میں جارہی تھی کہ بوسن روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئی اور موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
تاہم رکشہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔
مرحومہ کی نماز جناز بعد از نماز عشا کالونی جامعہ مسجد، زکریا یونیورسٹی، ملتان کے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔
جس میں تمام اساتذہ ، افسرا ور ملازمین نے شرکت کی بعدازں مرحومہ سپرد خاک کردیا گیا ۔
دریں اثنا ڈاکٹر عبدالستا رملک ، خاور نواز ش ، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر آصف یاسین ، ڈاکٹر فرح ارسلان ، صفدر عباس لنگاہ، محمد طاہر محمود، اے ڈی عامر، ایمپلائز یونین کے عہدیدار ملک صفدر حسین ، رانا مدثر اور دیگر نے ڈاکٹر ارم اسلم خان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔


















