Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن کی انتظامیہ نے ٹھیکیدار کے چھ لاکھ روپے دبا لئے

زکریا یونیورسٹی میں کام کرنے والے ٹھیکدار مختلف شعبوں کے اساتذہ کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں ایسا ہی کیس سامنے آیا ہے جس میں شعبہ ماس کمیونیکشن کی انتظامیہ نے ٹھیکیدار کے چھ لاکھ روپے دبا لئے ، شعبہ ماس کمیونیکشن میں 2018میں 8ایئرکنڈیشن لگائے گئے جن کی منظوری بھی لی گئی مگر ادائیگی سے قبل جس اکاونٹ سے ادائیگی کرنا تھی یونیورسٹی نے اس کو دوسرے اکانٹ میں ضم کردیا جس پر سینڈیکٹ نے فیصلہ کیا کہ ٹھیکیدار کو اس شعبہ کے ایوننگ کے اکاونٹس سے فوری ادائیگی کی جائے مگر تاحال شعبہ کی انتظامیہ لیت ولعل سے کام لے رہی ہے جبکہ ٹھیکیدار خوار ہورہا ہے اس کا کہنا ہے کہ میری تمام جمع پونجی پھنس کررہ گئی ہے میری کوئی نہیں سن رہا ہے کس کے سامنے فریاد کریں اب عدالت کا دروازہ رہ گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button