Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پی ڈی ونگ میں 18سال سے ایک سیٹ پر تعینات کلرک کا انکشاف

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا جو ایک کلرک کے ذریعے کی جارہی ہے ، محمد زاہد نامی کلرک پی ڈی ونگ میں تعینات تھا ، جو سب انجینئر اجمل شاہ کا چہیتا اور خاص آدمی ہے جو سارے معاملات اس کے ذریعے طے کرتا ہے ۔
چھ ماہ قبل اچانک زاہد کوبھی منٹی نینس میں لیجایا گیا، جس کی باقاعدہ تعیناتی نہیں ہے صرف سب انجینئر کی خواہش پر اس کا دفتر بھی منٹی نینس میں قائم کردیاگیا ، جہاں وہ بطور فرنٹ مین ٹھیکداروں سے بارگین کرتا ہے ۔
سب انجینئر اجمل شاہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے جناح آڈیٹوریم میں ہونے والے کروڑ کی کرپشن میں بھی ملوث ہے، جس کا کیس انٹی کرپشن میں چل رہا ہے جس کو فیصلہ جلد متوقع ہے اس وقت منٹی نینس کے تمام ٹھیکیدار کلرک محمد زاہد کی وجہ سے بلیک میل ہورہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زاہد میاں چنوں کا رہنے والا ہے ، اس کی رہائشی کیفے ٹیریا کی چھت پر بنے کمروں میں ہے ،جس میں دو ٹن کا ونڈ اے سی لگا ہوا ہے ،جس کا آج تک بل بھی ادا نہیں کیا گیا ۔اگر کوئی بلنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو منٹی نینس کے پی ڈی کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی کراتا ہے جس پر منٹی نینس کے عملے اور یونیورسٹی کے تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر سے کارروائی کی اپیل کی ہے ، اور اس شعبے میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button