Breaking NewsInternationalتازہ ترین
ستمبر تک امریکی فوجی انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، روس

افغانستان سے ستمبر تک امریکی افواج کے انخلاکے امریکی فیصلے پر روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک امریکی فوجی انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
20سالہ طویل افغان جنگ کا بالآخر اختتام، افغان طالبان اپنا مطالبہ منظور کروانے میں کامیاب
ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدیکی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 11 ستمبر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا ہے۔


















