Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری دفاتر میں ” نو ویکسینیشن نو سروس“ پر عمل شروع

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب میں ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام سرکاری اداروں میں” نو ویکسینیشن نو سروس“ کی حکمت عملی نافذ کردی ہے ، جس کے تحت کوئی بھی سرکاری ادارہ اور دفتر ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہری کو کوئی سروس فراہم نہیں کرے گا۔
ایڈ یشنل چیف سیکریٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے اپنے حکمنامے میں سرکاری محکموں، نجی اداروں اور بنکوں کو نو ویکسی نیشن نو سروس کے بورڈ آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اداروں کے افسران سے سٹاف کی ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ طلب کئے جائیں۔
کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کو مراسلہ بھی بھیجا جائے۔
کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہاکہ سپیشل پرائس مجسٹریٹس کے ذریعے پبلک مقامات ، ریسٹورنٹس،بڑے مالز، برانڈیڈ سٹورز میں ملازمین کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ بھی شروع کی جائے۔
انہوں نے حکم دیا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور مویشی منڈیوں میں کورونا ویکسی نیشن کیمپس لگائیں اور ویکسی نیشن کا ٹارگٹ پورا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button