Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئےتمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے تمام ریونیو افسران فوری اقدامات کریں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز ریونیو افسران کیلئے مختص اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری نادھندگان کی جائیدادیں بلاک کرکے ضبط کی جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈپٹی کمشنرز خانیوال،وہاڑی اور لودھراں بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں ریونیو ریکوری پر بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو افسران اپنے دفاتر میں زیر التواء عدالتی کیسز جلد نمٹائیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔
کمشنر نے الٹی میٹم دیا کہ کارکردگی بہتر نہ کرنے ریونیو افسران کی قانونگوئی کینسل کی جائیں گی اور سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز اور ریونیو افسران کی کارکردگی پر کڑی نظر ہے ہر صورت ضلع ملتان کو صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن پر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضیوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
بعد ازاں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران نے کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button