Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں 8ویں کے امتحان 18 جون سے شروع ہونگے

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبا کے امتحانات لینے کیلئے حتمی شیڈول تیار کرلیا، امتحانات کا آغاز 18 جون سے ہوگا، پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کا امتحان لیا جائے گا، پیک 6 مضامین کے امتحان کیلئے سوالیہ پیپر فراہم کرے گا۔
شیڈول کے مطابق مضامین میں انگریزی، اردو، حساب، کمپیوٹر، سائنس اور معاشرتی علوم کا پیپر شامل ہے، امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا،10 جولائی کو نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔
جبکہ طلبا کا نیا تعلیمی سال یکم اگست 2021 سے شروع ہوگا۔



















