Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری محکموں میں گریڈ 1تا15 کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں گریڈ 1تا15 کی خالی آسامیوں پربھرتی کا فیصلہ کرلیا اور بھرتیوں پر شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پربھرتی کا فیصلہ کرلیا ، محکموں میں گریڈ 1تا15میرٹ کی بنیادپربھرتیاں کی جائیں گی۔
اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے شفافیت اورمیرٹ یقینی بنانےکیلئےہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے بھرتیاں میرٹ پر ہوں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ محکموں میں تقرر وتبادلےسوچ سمجھ کراورکارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں، افرادی قوت کی کمی پورا کرنے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button