Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ رانا ولایت علی

ماہر تعلیم و سماجی رہنماء رانا ولایت علی نےکہا ہے کہ خصوصی حکومتی اداروں کے ملازمین کو مختلف نوعیت کی مراعات دے کر ان کی تنخواہوں میں پچاس فیصد سے سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس عمومی حکومتی اداروں کے ملازمین منہ تکتے رہ گئے ہیں روز مرہ کی اشیائے استعمال کی قیمتوں میں مجموعی طور پر پر دو گنا اضافہ ہو چکا ہے اور سرکاری ملازمین اور پنشنرز جن کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا وہ ہوشربا مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ملکی خزانہ وزیروں مشیروں اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے اللوں تللوں پر بے دریغ استعمال ہو رہا ہے ۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے یا پھر جتنی تنخواہ اپنی اور وزیروں مشیروں کی بڑھائی ہے اس لحاظ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button