Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجوں میں لائبریرنیز کی تعیناتی کےلئے انٹرویو کے شیڈول کا اعلان

سرکاری کالجوں کے لئےبھرتی ہونے والے لائبریرینز تقرریوں کے منتظر ہیں ۔
ان امیدواروں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت تحریری امتحانات پاس کیے اور کمیشن نے سرکاری کالجوں میں گریڈ 17 میں تقرریوں کے لیے 160 امیدواروں کے نام محکمہ ہائیر ایجوکیشن ارسال کر دیے تھے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تقرری کے منتظر لائبریرینز سے کالج چوائس کا اختیار دے دیا ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والے لائبریرینز کو پسند کے کالجوں میں تعینات کیا جائے گا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن 15 فروری کو منتخب لائبریرینز کا انٹرویوز کرے گا۔

15 فروری کو ایم اے او کالج میں انٹرویوز ہوں گے نو منتخب لائبریرینز کو اپنی اصل اسناد کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button