Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

سرکاری کالجز کے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کردی گئی، یکم سے 8 اگست تک سرکاری کالجوں کے اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ای پورٹل پر اساتذہ اپنے کوائف جمع کرائیں گے، آن لائن درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ تبادلوں کے اہل ہوں گے۔
پورٹل میں پہلے سے رجسٹرڈ اساتذہ اپنے تبادلوں کیلئے کوائف جمع کرواسکتے ہیں، اساتذہ کو اپنی پسند کے تین کالجوں کا انتخاب کرنا ہوگا، متعلقہ کالج میں سیٹ خالی ہونے کی صورت میں اساتذہ کو میرٹ لسٹ کے مطابق ٹرانسفر کیا جائے گا، اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ای سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button