Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

سعودی عرب کا چینی ویکسین لگوانے والے مسافروں سے متعلق بڑا فیصلہ

سعودی عرب نے کورونا کی چینی ویکسینز سائینوفارم اور سائنویک ویکسین لگوانے والوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ان افراد کو اپنے ملک داخلے کی اجازت دے گا ، جنہیں سائینوفارم اور سائنویک کی دو دو خوراکیں اور سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ بوسٹر ویکسین لگ چکی ہو۔
رپورٹ کے مطابق بوسٹر ویکسین میں ( فائزر، موڈرنا، آسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن) کی ویکسین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسافروں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے 72 گھنٹے قبل ویکسینشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔سعودی عرب جانیوالےمسافروں کیلئےگائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب جانیوالے غیر ملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیرملکی مسافر سعودی عرب آمد سے قبل حفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے۔ایئرلائنز ویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا ویب سائٹ پر درج کرنالازمی یقینی بنائیں۔ ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائےموبائل فون پر تصدیقی پیغام اور رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button