Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سفید مکھی کے کنٹرول کے لئے کاشتکار پیلے رنگدار چپکنے والے پھندوں کا استعمال کریں: ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کی سفید مکھی کی مینجمنٹ کے لئے کے لئے کاشتکار کھیتوں میں کپاس کے کاشتکار پیلے رنگدار چپکنے والے پھندوں کا استعمال کریں، یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ طریقہ سب سے پہلے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان کے زرعی سائنسدانوں نے متعارف کرایا ہے، اور کپاس کے کھیت میں سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے لیس دار پیلے رنگدار کارڈز/ڈبے کا استعمال کافی مؤثر ہیں ، جبکہ یہ پیلے رنگدارڈبے کپاس کے علاوہ دیگر فصلات پر بھی کیڑے مکوڑوں کے کنٹرول میں کافی مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پھندے کپاس کی فصل کے چاروں اطرف اور درمیان میں لگائے جاتے ہیں۔ کپاس کے کاشتکار فی ایکٹر کے حساب سے 8سے10 پیلے رنگدارڈبوں والے پھندے کھیت میں لگائیں۔ سفید مکھی کے شدید حملہ کی صورت میں ڈبوں کی تعداد بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button