Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنےوالا گرفتار

بہاولپور میں اولمپیئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے اور مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔
جس پر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا، بہاولپور پولیس نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے نازیبا حرکت کرنے، ہاکی اور بال چوری کرنے والا ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا، اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
بہاولپور پولیس نے بھی گرفتار ملزم کی مجمسے کے پاس ہتھکڑی لگی تصویر پوسٹ کی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button