Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سنگین جرائم میں ملوث 172 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار

جنوبی پنجاب میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری مہم کے دوران پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 172 انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفرورں کی گرفتاری کی 15 روزہ مہم اختتام پذیر ہو گئی۔
اس دوران جنوبی پنجاب کے تین ریجن ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام اضلاع میں پولیس نے 1826 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔
اسی طرح پولیس نے965 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا ہے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ ان ملزمان کی گرفتاری سے جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔
انہوں نے جنوبی پنجاب کی ریجنل پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری پر تینوں ریجن کی کارکردگی کو سراہا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فعال رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button