Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سوشل میڈیا پر متحرک سرکاری سکولز اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ

سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں کو بولنے کی آزادی دی وہیں کچھ لوگوں نے اس آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کی کردار کشی کا سلسلہ بھی شروع کردیا ۔

ایسا ہی کچھ ایڈیشنل چیف سیکرٹری میڈم ارم بخاری کےساتھ ہو اجب پنجاب بھر کے اساتذہ کے احتجاج کے بعد وہ ان کے مسائل کےلئے مذاکرات کررہی تھیں تو اساتذہ کے کچھ گروہ نے ان کی کردار کشی شروع کردی جس پر انہوں نے بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا اور سوشل میڈیا پر 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کے حق میں ٹرینڈ کرنے والے ملازمین کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا ، ہزاروں اساتذہ نے پنجاب حکومت کے خلاف ٹرینڈ میں حصہ لیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کا کہنا ہے کہ ملازمین نے ڈسپیریٹی الاؤنس کے مطالبہ کیلئے تمام حدیں پار کرلیں، غیر مناسب اور اہانت آمیز ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کئے گئے تو متعلقہ ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button