Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹیم مقابلے: ملتان کی طلبا کی تین پوزیشنیں

حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے سکولوں کے مابین ہونے والے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ملتان کی طالبہ سیدہ فضہ بخاری نے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

مزید برآں صوبہ بھر کی 6 نمایاں پوزیشنوں میں سے تین ملتان ڈویژن نے جیت لی ہی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھیمیٹکس سے متعلق پراجیکٹس بنانے کا مقابلہ کروایا گیا تھا۔
طالبہ فضہ بخاری نے الیکٹرو میگنیٹک انڈکشن پر پراجیکٹ بنایا تھا جس پر انہیں دوسری پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا۔ اس وقت کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ مظہر الحق نے پراجیکٹس کے آئیڈیاز اور تیاری کے بارے میں خصوصی کردار ادا کیا تھا۔
صوبائی سطح پر ضلع ملتان کے نمایاں پوزیشنیں لینے پر سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے خواجہ مظہر الحق کی خدمات کو سراہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور تعلیمی حلقوں نے ضلع کی اس کامیابی پر سی او ایجوکیشن ملتان شمشیر خان کو بھی مبارک باد دی ہے۔
تقسیم انعامات کی تقریب 17 جون کو ایوان قائد اعظم جوہر ٹاؤن میں ہوگی جس میں صوبائی وزیر تعلیم انعامات تقسیم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button