Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری اور لا کالجز کے معیار کو چیک کرنے کےلئے کمیٹی بنانے کافیصلہ

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری اور لاء کالجز کے معیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کاعندیہ دیتے ہوئے بار کونسلز سے وکلاء کے نام طلب کرلیے۔
سپریم کورٹ میں وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ مسئلے کو عدالت سمیٹنا چاہتی ہے، سپریم کورٹ صرف وکلاء کی مدد کرسکتی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیس کو وکلاء کاتعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےلیےسنا گیا تھا ، تاحال سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا ، پاکستان بار کونسل کو سارے عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔
وکیل عامر علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ جعلی ڈگریوں پر جے آئی ٹی تشکیل دے ، وکلا میں جعلی ڈگری والا کا ایک لشکر بن چکا ہے ، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ وکیل امتحانات سے نہیں تجربےسے بنتے ہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا معاملے پرکمیٹی تشکیل دیں گے ، بار کونسلز نام تجویز کریں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت 2ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button