سکولوں میں انٹرنیز کی بھرتی بارے ہدایات جاری

سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایس ٹی آئیز کی ریکروٹمنٹ کے حوالہ سے ہدایات دی گئیں۔
جس میں کہاگیا ہے کہ ایس ٹی آئیز کا تقررسکول کونسل کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ کے حساب سے ہو گا۔ اس حوالہ سے آن لائن فارم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہو گا، امیدواران صرف اپنی یونین کونسل میں موجود سکول پر ہی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔میرٹ سکول بیسڈ ہو گا۔سکول ہیڈ اس سارے پراسس کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائے گا۔تقرری کی مدت نو ماہ ہو گی غیر حاضری پر ڈیلی کاٹی جائے گی۔اس ریکروٹمنٹ میں صرف رورل ایریاز کے سکول ہی شامل ہوں گے۔ شہری سکول ہرگز شامل نہیں ہوں گے۔اگر کسی نے خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری سکول میں جعل سازی سے بھرتی کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تقرری ناقابل تجدید اور ناقابل توسیع ہو گی۔اپنی یونین کونسل میں ایک سے زائد سکول ہوں تو ہر سکول پر علیحدہ سے اپلائی کرنا ہو گا۔
اس بابت سکول انفارمیشن سسٹم پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے لاگن میں تمام ڈیٹا بھی بھجوایا جائے گا ، جو کہ براہِ راست اس سارے پراسس کی چیکنگ بھی کر ے گا۔ تقرر شدہ انٹرنز کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔



















