Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں داخلہ مہم کا کامیاب بنانے کےلئے اساتذہ کو ہدف دے دیے گئے

ملتان کے سکولوں میں انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے
کے لئے سخت احکامات جاری کردئیے گئے۔ آج سوموار کو بھی افسران تعلیم اورسکولز سربراہان کو انرولمنٹ پر ورکنگ کرنے کا حکم دیدیاگیا۔
بتایا گیا ہےکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر احمد خان نے ضلع کےتمام افسران تعلیم کے ساتھ خصو صی میٹنگ میں انہیں احکامات جاری کئےہیں کہ تمام گرلز و بوائز سرکاری پرائمری‘ ایلمنٹری‘ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں انرولمنٹ کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے‘ حکومت شعبہ تعلیم پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تو اسے اس کا رزلٹ بھی چاہئیے۔اس لئےآج بروز سوموار بھی اس سلسلے میں ورکنگ کی جائے اور اس بارے میں رپورٹ دیجائے۔ سی ای او نے واضح کیا کہ انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا نہ کرنے والےافسران تعلیم اور سکولز سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی



















