Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں داخلہ مہم کی نگرانی کےلئے افسروں کی تعیناتی

پنجاب بھر کےسرکاری سکولزمیں داخلہ مہم کی نگرانی کیلئے اعلیٰ افسروں کو تعینات کردیا گیا ، سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کی نگرانی کی جا رہی ہے ،اس کیلئے افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبے بھر کے اضلاع میں مانیٹرنگ افسران تعینات کر دیئے۔ سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کی نگرانی کیلئے 50 افسران کو تعینات کیا گیا ہے، جن کی مدد سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم پر پیشرفت کی نگرانی کی جائےگی۔
پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک نئے داخلے کیے جائیں گے اوران داخلوں کیلئے سکولزسربراہان اورسکولز کونسل مشترکہ طور پر والدین کو بچوں کے داخلوں کیلئے آمادہ کریں گے ۔
سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے تحت مارننگ اور آفٹر نون پروگرامز میں بچے داخل کیے جائیں گے۔


















