Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں قران کی تعلیم کے لئے صوبے بھر میں 648 ماسٹر ٹرینر تعینات کرنے کافیصلہ

حکومت کی طرف سے سکولوں میں قران مجید کی تعلیم شروع کے فیصلے کے بعد ایسے اساتذہ کی ٹریننگ شروع کردی گئی جو سکولوں میں قران کی تعلیم دے سکیں ۔
ابتدائی طور پر قائد اکیڈمی کو یہ ذمےداری دی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں قران پڑھانے والے اساتذہ کی تربیت کریں، جس پر پہلےمرحلے میں قائد اکیڈمی نے ماسٹرٹرنر تیار کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔
جس کے مطابق صوبے بھر میں 648 ماسٹرٹرینر تعینات کئے جائیں گے، جو بعد ازاں سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دیں گے ، بہاولنگر میں 22بہاولپورمیں 26، چکوال میں 22چنوٹ میں 14 ڈی جی خان میں 18فیصل آباد میں 26گوجرانولہ میں 22گجرات میں 14 لاہور میں 22 لیہ میں 14لودھراں میں 14ملتان میں 18، مظفرگڑھ میں 18 ماسٹرٹرینر تعینا ت ہوں گے جن کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔
پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اساتذہ اس کےلئے درخواست دینے کےاہل ہوں گے امیدواروں کا تجوید وار تلاوت قران کا ماہر ہونا ضروری ہے ، اردو اور علاقائی زبان پر عبور ہونا چاہیے ، تعلیمی قابلیت کم سے کم بی اے یا درس نظامی کی سند ہونا ضروری ہے، آن لائن اور روایتی طریقہ قران پڑھانے کاایک سال کا تجربہ ہونا چاہیے ، حافظ قران کو ترجیح دی جائے گی۔
درخواستیں آن لائن جمع کرائی جائیں گی پرنٹ شدہ کاپی اور تمام کوائف کی تصدیق شدہ کاپیا ں ڈسٹرکٹ قائد اکیڈمی کے پرنسپل کو جمع کرائی جائے گی
پرائیویٹ سیکٹر کے اساتذہ کو اپنے ادارے سے اجازت نامہ جمع کرانا ہوگا، ٹریننگ کے دورانیہ میں معاوضہ دیا جائے گا۔
قائد اکیڈمی ماسٹر ٹرینر کی ٹریننگ کسی بھی وقت ختم کرنےا ستحقاق رکھتی ہے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12نرمبر مقرر کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button