Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں پینٹنگ اور ٹیبلو کے مقابلے کرانے کا فیصلہ

صوبے بھر کے تمام سرکاری اورنجی سکولوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور مہم شروع کرنے کےلئے پینٹنگ اور ٹیبلو کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیل کےمطابق محکمہ سکولز نے سرکاری اور نجی سکولوں میں ڈینگی سے آگاہی کےلئے پینٹنگ اور ٹیبلو کے مقابلے کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اس وقت موسم برسات جاری ہے جو ڈینگی کی افزائش کا موسم ہے ایسے میں اس سے آگاہی کاسلسلہ شروع کیا جائے۔
تمام سکولوں میں 10 اگست کو پینٹنگ اور 13اگست کو ٹیبلو کے مقابلے کرائے جائیں اس موقع پر کورونا ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھا جائے ، اور مقابلو ں کی رپورٹ بروقت ارسال کی جائے ۔



















