Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں پینے کے پانی اور نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی رپورٹ طلب

محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سکولوں میں پینے کے پانی اور نصب واٹر فلٹریشن پلاٹس کی رپورٹ طلب کرلیں۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے پنجاب کے سکولوں میں طلباء کو فراہم کردہ پینے کے پانی کے بارے میں رپورٹ مانگی، اس کے ساتھ ساتھ ایسے سکول جہاں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب ان کے پانی کی رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔
اس بارے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں پانی کے بارے میں مکمل تجزیاتی رپورٹ دی جائے کہ پانی صاف پینے کے قابل اور محفوظ ہے ، پینے کے قابل کی حد پر ہے ،یا غیر محفوظ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بھی رپورٹ دی جائے کہ یہ صرف سادہ پلانٹ ہے یا آر او پلانٹ ہے۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 15ستمبر کی شام تک یہ رپورٹ ارسال کریں۔
اگر کسی کو کوئی مشکل پیش آتی ہے تو متعلقہ اتھارٹی سے فوری رابطہ کرے ۔



















