Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں چھٹیوں کا معاملہ حل نہ ہو سکا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ این سی او سی کے اگلے اجلاس میں ہو گا،
صوبائی وزیر تعلیم 2 جولائی سے 2 اگست تک جبکہ این سی او سی کی جانب سے صرف 14 دن چھٹیوں کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم اس بات پر بضد ہیں کہ 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں کی جائیں مگر این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے، تاہم آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔



















