Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کی مانٹرنگ کے نئے ایس اوپیز جاری، ایم ای اے اکیلا سکول کا وزٹ کرے گا

محکمہ سکولز پنجاب نے جعلی ایم ای اے کا کیس پکڑے جانے کے بعد مانٹرنگ کے نئے ایس او پیز جاری کردئے ہیں، اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ایم ای اے سکول کاو زٹ اکیلا کرے گا ، حتی کے اپنے کسی ساتھی ایم ای اے کو بھی اپنے ساتھ لیکر کسی سکول کا وزٹ نہیں کرے گا، ایم ای اے سکول کھلنے کے 30منٹ بعد سکول کاوزٹ کرے گا،سب سے پہلے سکول ٹیچر کے کمرے میں جائے گا، اور15 منٹ میں سکول کا ریکارڈ چیک کرے گا، سکول ٹائمنگ سے 45 منٹ بعد آنے والا غیر حاضر تصور ہوگا، ایم ای اے کسی بھی رجسٹرحاضری یا لاگ بک میں کچھ بھی تحریر نہیں کرے گا، ایم ای اے 45 منٹ تک کسی کلاس میں نہیں جائے گا، گرلز سکول میں ٹیچر کی اجازت کے بغیر کلاس روم میں داخل نہیں ہوگا، اپنی مرضی سے کسی ایک کلاس کے بچوں کی گنتی کرے گا جس کے بعد وہ کسی کلاس کی گنتی نہیں کرے گا ۔
ایم ای اے کسی وزٹ کے دوران ریفریش منٹ نہیں کرے گا، ہیڈ ٹیچر کی طرف سے ریفریشمنٹ کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، ایم ای اے کسی گرلز سکول کاواش روم استعمال نہیں کرے گا،کسی کلاس میں آبزرور اور رپورٹر کی حیثیت سے کلاس میں داخل نہیں ہوگا، اور نہ کوئی سفارت دینے کا مجاز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button