سکول اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹ 2021 انڈر لیگ سسٹم کے تحت مقابلوں کا آغاز

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ملتان میں بھی سکول اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹ 2021 انڈر لیگ سسٹم کے تحت مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ مقابلے سکول’ تحصیل’ ضلع اور ڈویژن لیول پہ کھیلے جائیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر خان نے ہاکی میچوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تحصیل لیول کے زنانہ ومردانہ انڈر لیگ کا فائنل کل 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
جس کے بعد ضلع اور ڈویژن لیول پہ مقابلہ جات کا آغاز ہو جائے گا. آج ہونے والے مقابلوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان شمشیر خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ رفیق احمد نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
شمشیر احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے دنوں میں ہونے والے نقصان کو نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
ہم نصابی سرگرمیوں سے بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ زندگی کے ہر میدان میں مقابلہ کے لئے خود کو تیار پاتے ہیں۔


















