Breaking NewsNationalتازہ ترین
سید الطاف بخاری کے اولین شعری مجموعہ "رقص آوارگی” کی تقریب پذیرائی

بزم فروغ ادب ملتان اور بزم فکرنوء کے اشتراک سے امریکہ سے آئے شاعر سید الطاف بخاری کے اولین شعری مجموعہ رقص آوارگی کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسد اریب نے کی ، جبکہ تقریب میں پروفیسر انور جمال ، وسیم ممتاز، محمود جاوید بھٹی، چودھری عطاالرحمان، محمد ہارون جمالی نےخصوصی شرکت کی۔
تقریب میں شاکر حسین شاکر، اطہر مجوکہ، ڈاکٹر امجد بخاری، سجاد کھوکھر، سید ثاقب مختار، خرم شجرا، ارشاد جعفری، مبشر سعید ، وار دیگر نے اظہار خیال کیا۔
آخر میں منتظمین کی جانب سے سید الطاف بخاری کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔


















