Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سینئرجج لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی کی ملتان آمد

۔سینئرجج لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی ایک روزہ دورے پر گزشتہ روز ملتان پہنچنے پر سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمدیارولانہ سمیت نے ان کاستقبال کیا۔

سینئرجج مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی نے گزشتہ روز ملتان میں مصروف دن گزارا، کورٹ نمبر ایک میں مختلف کیسوں کی سماعت کی اس کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان نے بھی ملاقات ہائیکورٹ بار کے عہدیاران سمیت سینئروکلاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کی جلد از جلد فراہمی بارے اقدامات اٹھائیں گے جس سے عوام کوانصاف فوری مل سکے بار اوربنچ مل کرساتھ چلیں تو انصاف کی فراہمی میں تمام رکاوٹیں دور ہوسکتی ہیں۔ںسائلین کو جلد اورمعیاری انصاف دینا زندگی کامقصد ہے۔

سینئرجج لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی سے ملتان بنچ کے ججزصاحبان مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان، مسٹر جسٹس مرزاوقاص روف، مسٹر جسٹس سرداراحمدنعیم، مسٹر جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس رسال حسن سید، مسٹر جسٹس شکیل احمد، مسٹر جسٹس احمدندیم احمد، مسٹر جسٹس محمد رضاقریشی نے بھی ملاقات کی اور انہیں مستقبل میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدہونے پرمبارکباددی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button