Breaking NewsNationalتازہ ترین
سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

اداکارہ نائلہ جعفری بھی چل بسیں ،وہ کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلاتھیں۔ کچھ ماہ قبل اداکارہ نے مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز 2 کراچی میں میں ادا کی گئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
اداکارہ نائلہ جعفری نے اپنے کیریئر کی ابتدا ریڈیو سے کی جبکہ 1990 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔
انہوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے “ایک محبت سو افسانے “میں بھی کام کیا۔پیشے کے لحاظ سے وہ فیشن ڈیزائینر بھی تھیں۔



















