Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

شادی والے گھر میں ڈکیتی، ملزموں کو گرفتار کرنے کاحکم

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے شجاع آباد میں شادی والے گھر ڈکیتی کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

آر پی او سید خرم علی نے شجاع آباد جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا متاثرہ خاندان سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں انہوں نے متاثر خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے فرانزک رپورٹس بھی تفتیش کے رخ کے تعین میں مددگار ہو گی آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا اس مقصد کے لیے پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ہدف دےدیا گیا ہے سی پی او منیر مسعود مارتھ بھی اس دوران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button