Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

"شان رحمت للعالمین” تقریبات کی تیاریاں شروع

حکومت پنجاب نے یکم ربیع الاول سے "شان رحمت للعالمین” کے سلسلے میں تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تقریبات کے انتظامات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیر قانون کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی اس کمیٹی میں متعدد صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک مختلف پروگرام ترتیب دے گی, اور یونیورسٹیوں میں سیرت چئیر قائم کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دے گی ۔اس کے علاوہ کمیٹی لاہور میں علماءو مشائخ کانفرنس کے انعقاد کے لئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے گی۔
کانفرنس میں مدعو کرنے کے لئے کمیٹی ملکی اور بین الاقوامی سکالرز سے رابطہ کرے گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی ضلعی اور ڈویژنل سطح پر سیرت کانفرنس اور قرات کے ایونٹس منعقد کرانے کے حوالے سے بھی شیڈول جاری کرے گی۔
سیرت کانفرنس اور قرآت کی تقریبات میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے قاری اور نعت خواں شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button