Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ

پی ایچ اے ملتان نے شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں انجینئرنگ برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ پارک میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر دیاگیا ہے۔ پارک میں سکریپ کو جلد نیلام کیاجائے گا۔ پارک میں واش رومز اور گزیبو کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے شاہ شمس پارک کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نعیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر وجہیہ امین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عروج عمران بھی موجود تھیں۔

ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ پارک میں واش رومز، ٹریک اور گزیبوزکی تکمیل کر لی گئی ہے۔ باؤنڈری وال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پارک میں موجود سکریپ کو جلد نیلام کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button