Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شریف خاندان کیخلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہونے کا دعویٰ

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شریف خاندان کیخلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا بچوں نے والد کے نقش قدم پر چل کر 25 فیصد 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کیخلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے ، برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی لازمی قرار دیا گیا، جبکہ شریف خاندان لندن میں صرف 20 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ بچوں نے والد کے نقش قدم پر چل کر 25 فیصد 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کیا، ٹیکس چوری کیلئے ہل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا۔
پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کیا گیا، سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں، اخراجات کی مد میں منگوایا گیا، پیسہ اس لئے منگوایا گیا تاکہ ٹیکسزسے بچا جا سکے۔
سچ ہی کہتے ہیں چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سےنہ جائے، لگتا ہے شریف خاندان کوکہیں بھی ٹیکس دیتے ہوئے موت پڑتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button