Breaking NewsSports
شفیق الرحمن خٹک کو ڈسڑکٹ اسپورٹس آفیسر خانیوال مقرر

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے شفیق الرحمن خٹک کو ڈسڑکٹ اسپورٹس آفیسر خانیوال مقرر کردیا جنہوں نے اپنا چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کردیا ہے ۔
اس موقع پر محمد جمیل کامران سپورٹس آرگنائزر ؤ سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے شفیق الرحمن خٹک کو خانیوال میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.
اس موقع پر ملک غلام مرتضیٰ ڈی ایس او وہاڑی بھی موجود تھے. انہوں نے کہا کہ شفیق الرحمن خٹک ایک کھیلوں سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں. جو جہاں بھی جاتے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں امید ہے کہ وہ ضلع خانیوال میں بھی سپورٹس کی ترقی اور بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔



















