Breaking NewsNationalتازہ ترین
شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلےمیں سپاہی شاہد شہید ہوگیا، 29 سالہ شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



















