Paid ad
Breaking NewsInternationalUncategorisedتازہ ترین

شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی پیٹرول کے لئے لائن میں لگ گئے

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والے پیٹرول بحران سے جہاں عام لوگ متاثر ہیں وہیں معروف فٹبالر بھی اس سے متاثر ہوگئے۔
انگلینڈ میں رونالڈو کے دو ڈرائیور ایک پٹرول اسٹیشن پر ایندھن حاصل کرنے کے لیے سات گھنٹے تک قطار میں لگے رہے اور پھر مجبور ہوکر ایسے ہی واپس روانہ ہوئے۔
رونالڈو کے ایک ڈرائیور پانچ کروڑ مالیت سے زائد بینٹلے اور رینج روور میں 7 گھنٹوں تک پمپ میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔
رونالڈو کی گاڑیوں اور ڈرائیورز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’دنیا کا امیر ترین فٹبالر بھی اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں پیٹرول نہ ڈلوا سکا‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button