Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہریوں کا کارنامہ ، دکان بنانے کےلئے میپکو کی مین لائن کاٹ دی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) سٹی سب ڈویژن کوٹ ادو کے علاقہ پُل دیوان میں مین لائن کے نیچے غیر قانونی طورپر دوکانوں کی تعمیر کرنے کے لئے لائن کاٹ دی۔ بجلی سپلائی بند ہونے کے ساتھ محکمہ کو بھاری نقصان کا سامنا۔ لائن دوبارہ نصب کرنے والی میپکو ٹیم کو یرغمال بناکر ایک درجن سے زائد افرادکا تشدد۔ حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کروادیاگیا۔

ایس ڈی او میپکو سٹی سب ڈویژن کوٹ ادو ملک صغیراحمد نے بتایاکہ پُل دیوان موضع چندھرڑ کوٹ ادو میں میپکو کی مین لائن کے نیچے غیر قانونی تعمیرات کرنے کے لئے 11KV لائن کاٹ دی اور اپنی دکانوں کے اوپر دوسری منزل کی تعمیر شروع کردی جس سے میپکو کا قیمتی کنڈکٹر ضائع ہوگیا اور بجلی کی سپلائی بندہوگئی۔ بجلی کی بحالی اور اہل علاقہ کی شکایات کے ازالے کے لئے میپکو ٹیم کو محمد بلال، محمد سہیل، محمد یوسف، عبدالحکیم، اقبال، ثقلین، کامران، انیس اور 10نامعلوم افراد نے یرغمال بنالیا اور تشدد کیا۔ حبس بے جا میں رکھا۔ پولیس نے ایک گھنٹہ بعد آکر جان بخشی کروائی اور پولیس کی موجودگی میں تشدد کرنے والے افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

ایس ڈی او کی درخواست پر تھانہ کوٹ ادو میں کارسرکار میں مداخلت کرنے، میپکو تنصیبات کو نقصان پہنچانے، تشدد اور مارپیٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button