Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہریوں کے لئے خوشخبری، سہولت بازار آج سے پھرفعال ہو جائیں گے

حکومت پنجاب کی ہداہت پر سہولت بازار پھر سے فعال کرنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

ملتان ڈویژن میں 17 سہولت بازار آج سے فعال کردیے جائیں گے۔ضلع ملتان میں 7, لودھراں میں 3,خانیوال میں 4 وہاڑی میں 3 سہولت بازار فعال کئے جائیں گے۔

اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں کنٹرول نرخوں پر اشیاء فراہم کی جائیں گی۔جبکہ ضلعی انتظامیہ اشیاء خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کرے گی۔متعلقہ حکام کو سہولت بازار بارے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں شدت لائ جارہی ہے۔حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت سہولت بازار فعال کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button