Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر اولیاء:تجاوزات کےخلاف آپریشن

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرانا شجاع آباد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے بغیر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ڈبل پھاٹک پہنچ گئے اور دکانوں کے آگے لگائے گئے بنچ، تھڑے اورٹھیلے ہٹوا دئے گئے۔
تجاوزات کرنیوالے دکانداروں اور ٹھیلے لگانے والوں کی کونسلنگ بھی کی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ دکانداروں نے سروس روڈ پر دکانیں سجا رکھی ہیں۔شارع عام کو بلاک کرکے کاروبار کرنا انتہائی غیرذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔خواجہ عمیرنے کہا کہ عیدالفطر کے بعد پرانا شجاع آباد پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی زد میں آنیوالا سامان ضبط کر لیا جائے گا اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button