Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر بھر میں وال چاکنگ اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے کاحکم

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہر میں قائم تجاوزات، بھانے،وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو24 گھنٹے کے اندر آپریشن لانچ کرنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے جلاس بلا لیا، جس میں میٹروپولیٹن کار پوریشن،ایم ڈی اے، محکمہ صحت،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے۔

شہر میں قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور بھانوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمہ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔مختلف اہداف حاصل کرنے کے لئے آپریشن کا بدھ سے ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button