صارفین موسم برسات میں حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں: ترجمان میپکو

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ترجمان نے کہا ہے کہ صارفین موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔
بجلی کی تاروں کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے، چھونے، گاڑی کھڑی کرنے، سامان رکھنے اور ان پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں۔ اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔
ہاتھ، کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ، تاراور آلات وغیرہ کونہ چھوئیں۔
کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کا استعمال کریں، اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں۔
بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اور ٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات، سٹالز اور ریڑھیاں نہ لگائیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دور رہیں، اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن، ڈویژن یا سرکل کے کسٹمرسروس سنٹرکمپلینٹ سنٹر پر دیں۔
میپکوریجن کے تمام افسران اورملازمین کوبھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے، بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے اور شکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں۔



















