Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صوبے بھر میں نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی عملی تربیت کرانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی عملی تربیت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں سینئیر رکن بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کی صدارت میں کمشنر آفس ملتان میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
سینئرر رکن بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 ستمبر سے نئے پٹواریوں کی تربیت کا سلسلہ ملتان ڈویڑن سے شروع کیا جائے گا۔ نوجوان پٹواریوں کو ماہ ماہ کے دوران مختلف مرحلوں میں تکنیکی و اخلاقی تربیت دی جائے گی۔
بابر حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کا موثر پروموشن سٹرکچر تربیت دیا گیا ہے۔9 ماہ کی تربیت میں جدید ریونیو سلیبس اور قوانین سے آگاہی دی جائے گی۔
بابر حیات تارڑ نے بتایا کہ ریونیو بڑھانے کیلئے پٹواریوں کو فی ملکیتی انتقال مالی شئیر بھی دیا جائے گا تاکہ زیر التواء ریونیو کیسز کی جلد تکمیل ہوسکے۔
بابر حیات تارڑ نے کہا کہ فیلڈ کی کارکردگی بڑھانے کیلئے پٹواریوں کو موٹر سائیکل اور موبائل بھی دینگے تاکہ انکی صلاحتیوں سے صیحح معنوں میں فایدہ اٹھایا جاسکے۔
اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پڑھے لکھے اور نوجوان ریونیو عملے کی شمولیت سے حکومت کا امیج بہتر ہوگا، حکومت کو عملی تربیت کے بعد فیلڈ میں نئے پٹواریوں سے بہتر نتائج کی امید ہے۔
ان نوجوانوں کو میرٹ پر مواضعات میں تعینات کیا جائے گا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو عملے کو کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ اور موبائل ایپس پر بھی عبور حاصل ہوگا۔حکومت پنجاب نے پڑھے لکھے نوجوان میرٹ پر پٹواری بھرتی کئے ہیں تاکہ روایتی پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا جاسکے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خانیوال لودھراں اور وہاڑی کی جانب سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button