Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے کے سکولوں میں سیکورٹی گارڈز بھرتی کرنے کافیصلہ

پنجاب بھر کے سکولوں میں 10ہزار سکیورٹی گارڈز کی کمی ہے 3سو 75 سکولوں میں سے قیمتی سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے، چوری کے واقعات میں کمی کیلئے سکولوں میں خالی سکیورٹی گارڈز کی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔اور سکیورٹی گارڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی کتنی آسامیاں ہیں، فوری طور پر خالی آسامیوں کی تعداد بتائی جائے، مراسلے میں عارضی طور پر بھرتی گارڈز کا ڈیٹا اور مستقل بنیادوں پر کام کرنیوالے گارڈز کی فہرست طلب کی گئی ہے،سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی خالی آسامیوں کو رواں سال پُر کرلیا جائے گا۔


















