Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلع ملتان میں پولیو مہم کا آغاز 7جون سے ہو گا

پانچ روزہ پولیو مہم 11جون تک جاری رہے گی

پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمدعمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنرصدر عدنان بدر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشعیب الرحمان، ڈاکٹر محمد فاروق، سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عابدحسین اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے۔وطن عزیز سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلاننگ پر سو فیصد عمل کیا جائے اور پولیو ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اس کی بھرپور مانیٹرنگ کریں، علی شہزاد نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن،بس اور ویگن اسٹینڈز اور دیگر ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس تعینات کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے روٹین کی ای پی آئی پروگرام پر بھی مکمل فوکس کرنے کی ہدایت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے7لاکھ 58ہزار 107 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کو کامیاب بنانے کے لئے2408 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔476 ایریا انچارجز اور140 یوسی ایم اووز مہم کو مانیٹر کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ علی ٹاون ڈسپوزل کا سیمپل نیگیٹیو ہو گیا ہے۔سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ آغاخان سروے ٹیم کے نتائج کے مطابق ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے ضلع ملتان نے صوبہ بھر میں پہلے نمبر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button