Breaking NewsNationalتازہ ترین
ضمنی انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آر ایم ایس کو موڈیفائی کروانا شروع کر دیا ہے۔
کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے 2 ماہ میں الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گی، اور آر ایم ایس ضمنی انتخابات میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی انتخابات میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔
صوبوں کے انتخابات پرانے آر ایم ایس پر ہی کروائے جائیں گے، اور الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی، جبکہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔