طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکا فیصلہ عمران خان، وزارت خارجہ کا ہوگا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی افغان مہاجرنہیں آرہا، بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردیدکرتاہوں، افغانستان سے تجارت، نقل وحرکت بالکل پرسکون ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان بہت اہم ملک ہے،اس کی بہت اہم ذمہ داریاں ہیں ، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش ناکام ہوئی ، وزارت داخلہ 14 اگست سےباقاعدہ کام کررہی ہے۔
پاکستان پر بلیم گیم کی کوشش ناکام ہوگئی : وزیر خارجہ شاہ محمود
عزاداران سے اپیل ہے کہ ایس اوپیز کا خیال رکھیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے آرمڈ فورسز اور تمام ادارے الرٹ ہیں، ہائبرڈ وار کرنےوالوں کومنہ کی کھانی پڑی ، پاکستان نےامریکا اور طالبان کوایک ٹیبل پر لانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہرکرپٹ آدمی کی سوچ ہوتی ہے کہ ملک سے بھاگ جائے، کرپٹ آدمی نے پہلے لوٹی ہوئی دولت پہنچائی ہوتی ہے یا ساتھ لیکر جاتا ہے، عمران خان نےاشرف غنی کوسمجھانےکی پوری کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےامن کےکردارکو سنہری حروفوں میں لکھاجائےگا، عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آج ہمارے 3 سال مکمل ہوگئے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ویزا پروسس ایک دن میں کیا جائے، وزارت داخلہ کے امیگریشن ،ایف آئی اے عملے کو ہدایت جاری کردیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ہم نےسب کوسہولت دی ہےکہ آن آرائیول بھی ویزا مل سکتا ہے، آج صبح طورخم بارڈر سے 3 بسیں سےکلیئرکی ہیں، 14 اگست سے اب تک 613 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے، غیرملکی سفارتکار، عملےسمیت 900 لوگوں کوپاکستان لائے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ذبیح نےجوپریس کانفرنس کی یہی ہماری سلامتی کمیٹی کا ایجنڈا ہے، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کیلئے بھی اتنا ہی ضروری ہے ، ہم کسی کی زمین پر پاکستان سے مداخلت نہیں ہونے دیں گے ، نہ کسی کوپاکستان میں مداخلت کرنےدیں گے، امیدہے کہ افغانستان کےحالات بہتر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی افغان مہاجر نہیں آرہا، بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردیدکرتاہوں، طورخم اورچمن بارڈر بالکل پرسکون ہے، ہمارےیہاں 416 ٹرکوں کی انٹریاں ہوئی ہیں، افغانستان سے تجارت، نقل وحرکت بالکل پرسکون ہے۔
بھارتی میڈیا پاکستانی بارڈر کے حوالے سے 100 فیصد غلط بیانی کر رہاہے، کوئی افغان مہاجرہماری طرف نہیں آرہا نہ ہی ہمارے لئےکوئی مسئلہ بنا۔
طالبان حکومت کوتسلیم کرنےکافیصلہ عمران خان، وزارت خارجہ کا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چین ،ترکی،روس ،ایران یہ تمام سوالات فارن آفس کےہیں، اس وقت میرے پاس 70صحافی ہیں ان کوآج ہم لےلیں گے، جتنے بھی ہائی آفیشلز، ڈپلومیٹ ہیں انہیں ٹرانزٹ ویزا دے رہےہیں، یہ لوگ ایئرپورٹ سے ہی اپنےممالک چلے جائیں گے، بارڈر کے حالات اےون ہیں، ہماری عظیم فوج وہاں موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئےپاکستان عالمی برادری اور دنیا کیساتھ کھڑاہے، پاکستان کے تمام بارڈرز محفوظ ہیں، جہاں سےموبائل سروس بند کرنے کی سفارش آرہی ہے وہی بند کررہے ہیں۔



















