عالمی ضمیر اندھا، گونگا، بہرہ بنا ہوا ہے۔ سعد سعید

طلبہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی
فلسطین پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ہنجاب جنوبی سعد سعید نے کہا کہ اس واقعے پر عالمی ضمیر اندھا، گونگا، بہرہ بنا ہوا ہے حملوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے یہ وقت ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھنے کا نہیں بلکہ دشمن ممالک کو منہ توڑ جواب دینے کا ہے ہمارے حکمرانوں کو غزہ کی نہیں بلکہ اپنی غذا کی فکر ہے مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اول ہے اپنی نوجوان نسل کو اس قبلہ اول سے محبت کرنے کا پیغام دیتا ہوں اور والدین سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی اولاد کو اس قبلہ اول کی اہمیت کے بارے میں بتائیں انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ نے اس ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیا اسلامی جمعیت طلبہ اقتدار کی کرسی پر فائض حکمرانوں سے ایپ کرتی ہے اس معاملے پر ایکشن لے، قبلہ اول اور فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے


















