Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عبادت گاہوں اور مساجد سمیت حساس مقامات کی سیکورٹی ریڈ الرٹ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں عبادت گاہوں اور مساجد سمیت حساس مقامات کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کی جائے اور عید ایام کے ییش نظر فول پروف انتظامات مکمل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے عید الفطر تک ہر صورت لاک ڈاؤن یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امن و امان کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور کرونا لاک ڈاؤن کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی جائے اور سحر و افطار سمیت نماز تراویح کے اوقات میں بھرپور گشت یقینی بنایا جائے۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ سائلین کیلئے تھانوں میں مثالی انتظار گاہوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ محکمے کا امیج بہتر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انکو فیلڈ میں بہترین پوسٹنگ دی جائے گی، جبکہ وردی کے غلط استعمال کے عادی افسران و اہلکار سخت احتساب کیلئے تیار رہیں۔

بعد ازاں اجلاس میں امن و امان کے متعلق تفصیلی بریفینگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button